سرگودھا، جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) سرگودھا کے مختلف علاقوں میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے،جس کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے یکم اگست کو جشن آزادی کی تقریبات کا کیک کاٹ کر کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ یوم آزادی صرف پرچم لہرانے،کیک کاٹنے اور جھنڈیاں لگانے کا نام نہیں بلکہ اس کے پیچھے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی لازوال داستان موجود ہے جشن آزادی ہمیں ملکی استحکام، بقا اور باہمی یکجہتی کا درس دیتا ہے 70 سال کے دوران شاید اتنی اتحاد کی ضرورت نہ تھی جتنی اس وقت ہے، ہمیں مل کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو بحیثیت قوم دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم قومی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں۔

Tagsbaaghi

Comments are closed.