جشن آزادی پر سوک سینٹر بلڈنگ کراچی میں پروقار تقریب

0
141

ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام 74 ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر سوک سینٹر بلڈنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن تھے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈی جی کے ڈی اے نے قومی پرچم کی کشائی کی۔

تقریب کے دوران قومی ترانہ کے علاوہ ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن، وقار مہدی اور ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو نے سوک سینٹر سبزہ زار میں دست مبارک سے پودا بھی لگایا۔

ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن نے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن کا کہنا تھا کہ جس دن ہم ایک قوم بنیں تو ہمارا شمار ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔

ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کے ڈی اے کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا اور شہریوں کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

Leave a reply