چنیوٹ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں جانثاران تاجدار ختم نبوت چنیوٹ کی جانب سے جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت سید امان اللہ ہاشمی اور جانثاران کے چئیرمین حاجی سکندر حیات گولڑوی نے کی درود و سلام پڑھنے کے روح پرور مناظر
چنیوٹ میں بھی جانثاران تاجدار ختم نبوت کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں جلوس نکالا گیا جلوس جامعہ قمر الاسلام سے شروع ہو کر گرلز ڈگری کالج کچہری روڈ سے ہوتا ہوا جھنگ روڈ پر داخل ہوا اور وہاں سے ڈی سی آفس کے پاس سے گزرتا ہوا سرگودھا روڈ سے واپس جامعہ قمر الاسلام پر جلوس کا اختتام پذیر ہو گیا۔طلباء کے جلوس کا جگہ جگہ شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خیر مقدم کیا ۔جلوس میں فضا نعرہ تکبیر ۔نعرہ رسالت لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی ۔۔
جلوس میں جامعہ قمر الاسلام کے پرنسپل علامہ سید امان اللہ ہاشمی نے حکومت وقت سے فرانس کے سفیر نکالنے کا مطالبہ کیا اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزارش کی کہ حب رسول کا تقاضا ہے کہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے
چنیوٹ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں کا سلسلہ شروع
