وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے.
https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1146826656671305729
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کیبینٹ ڈویژن کی طرف سے جاتی امرا سے بطور وزیر اعظم نواز شریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی تحویل میں لئے جانے کے بعد فردوس عاشق اعوان کا یہ ٹویٹ سامنے آیا ہے. انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی یہ لگژری گاڑیوں کےمزےاُٹھارہےتھے.
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میاں صاحب قوم کے پیسے پرمہنگی گاڑیوں کے مزے لوٹتے رہے، آج جیل میں بیٹھ کرعوام کی باتیں محض دھوکاہے،