ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی ‘جارحیت’ کا مقابلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

رات گئے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے،امریکی ساختہ F35 جہازوں سے بعض ایرانی فوجی اڈوں پر بمباری کی ہے،ایران نےکئی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے،اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد 26 اکتوبر کی صبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متناسب جواب کا سامنا کرنا پڑے گا، اور ایران کسی بھی ‘جارحیت’ کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب، ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنایا گیا اور تمام ہوائی اڈوں پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، تاہم ایران نے اگلے نوٹس تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،تہران،شیراز ،کرج میں دھماکے

علاوہ ازیں ایران نے اسرائیلی میزائل حملے ناکام بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے،اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت شیراز اور کرج شہر میں فضائی حملے کیے ہیں، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کرلی ہے، ایران میں طے شدہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور اسرائیل کو درپیش فوری خطرات کو دور کر دیا گیا، ایران نے ان حملوں کے جواب میں حملے کیے تو جواب دیا جائے گا۔

Shares: