انگلینڈ سے لا کر کرکٹ ٹیم کا ایم ڈی لگایا، بھاری مراعات دیں لیکن کارکردگی صفر ہے، جاوید بدر پھٹ پڑے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے قومی کرکٹ ٹیم کے ایم ڈی وسیم خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے.
انگلینڈ سے لاکر ایم ڈی لگایا مراعات کے علاوہ تنخواہ 20 لاکھ ماہانہ دوسرے جناب کو دوبئی سے بُلا کر لاتعداد فری مراعات 12 لاکھ ماہانہ پرفارمنس زیرو تعجب ہے ان دونوں پوسٹ کے لیے دونوں سے زیادہ کوالیفائڈ پاکستانی نوجوانوں نے آدھی سے بھی کم تنخواہ پر کام کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا#NAB pic.twitter.com/pUE2etlY15
— Javed Badar Pakistan🇵🇰 (@jkhanbadar) July 8, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ انگلینڈ سے لاکر ایم ڈی لگایا مراعات کے علاوہ تنخواہ 20 لاکھ ماہانہ دوسرے جناب کو دوبئی سے بُلا کر لاتعداد فری مراعات 12 لاکھ ماہانہ پرفارمنس زیرو تعجب ہے ان دونوں پوسٹ کے لیے دونوں سے زیادہ کوالیفائڈ پاکستانی نوجوانوں نے آدھی سے بھی کم تنخواہ پر کام کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا.
واضح رہے کہ وہ اس سے قبل بھی کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خان کو خط بھی بھیجا تھا جس میں انہوںنے مطالبہ کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات کی تحقیقا ت کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں تاکہ کرکٹ بورڈ کو کرپشن سے پاک کیا جاسکے.