جاوید اختر پٹھان تنازعے میں کس کے ساتھ کھڑے ہیں ؟

جہاں‌پوری دنیا میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا oے وہیں بھارت میں انتہا پسند ہندو طبقہ اس فلم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہے. بھارت میں فلم کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے .سوشل میڈیا پر بھی چند شر پسند عناصر اس فلم پر نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ اس پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں. یہاں تک کہ فلم سنسر بوڑد نے بھی شاہ رخ خان سے کہہ دیا ہے کہ وہ فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو ختم کریں ورنہ فلم ریلیز نہیں ہو گی . یوں فلم پٹھان تنازعات میں گھری ہوئی ہے کنگ خان کے بہت سارے ساتھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن حال ہی میں‌سونو نگھم نے پٹھان پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا. حال ہیں معروف رائٹر اور شاعر جاوید اختر سے جب پٹھان پر اٹھنے والے

اعتراضات کو لیکر سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ فلم سنسر سرٹیفیکیشن باڈی پر ہم سب کو اعتماد ہونا چاہیے خصوصی طور پر فلم میکرز کو اعتماد ہونا چاہیے اگر انہوں نے کہا ہے کہ اس فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کیا جائے تو کیا جانا چاہیے ، یہ باڈی عوامی مفاد کے پیش نذر فیصلے کرتی ہے لہذا جو انہوں‌نے کہا ہے کہ اس پر عمل کرنے میں‌کوئی مضائقہ نہیں .

Comments are closed.