جاوید چوہدری صحافی او کالم نگار

0
63

جاوید چوہدری
صحافی و کالم نگار
یوم پیدائش : یکم جنوری 1968
۔……………………………………
آغا نیاز مگسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاوید چوہدری کا شمار پاکستان کی صف اول کے مقبول ترین صحافی اور کالم نگاروں میں ہوتا ہے جن کی تحریروں کے قارئین اور ان کے ٹی وی پروگرامز کے ناظرین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جاوید چوہدری یکم جنوری 1968 کو لالہ موسیٰ ضلع گجرات پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ ان کی مادری زبان پنجابی ہے لیکن وہ اردو میں لکھنے اور پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لالہ موسیٰ سے انٹر گجرات سے اور اعلیٰ تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے حاصل کی ۔

جاوید چوہدری نے صحافت کا آغاز 1990 کی دہائی سے کیا۔ تاریخ ، تحقیق اور سیاحت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کالم نگاری کا آغاز روزنامہ جنگ سے کیا ۔ وہ زیرو پوائنٹ کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں ۔ وہ 2008 سے روزنامہ ایکسپریس میں کالم لکھ رہے ہیں اور ” کل تک” کے نام سے ایکسپریس نیوز ٹی وی پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ وہ اب تک 50 سے زائد ممالک کا سفر کر چکے ہیں اور بہت سے انتہائی اہمیت کے حامل تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں ۔ جاوید چوہدری کالموں پر مشتمل کتاب ” زیرو پوائنٹ ” کی 6 جلدیں شائع ہو چکی ہیں ۔ مختلف شخصیات کے انٹرویوز پر مشتمل ایک کتاب ” گئے دنوں کے سورج” اور سیاسی تبصروں پر مشتمل کتاب ” آج کل” بھی شائع ہو چکی ہے ۔

Leave a reply