جاوید ہاشمی کے داماد نے کمال کردکھایا

0
39

ملتان :جاوید ہاشمی کے داماد نے کمال کردکھایا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد نے وہ کارنامہ کردکھایا جوکوئی اورناں کرسکا ، اس کاکریڈٹ جاوید ہاشمی کوہی جاتا ہے ،

ملتان الیکٹرک سپلائی کارپوریشن والوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ جاوید ہاشمی کے داماد کو بجلی کے بل کی ادائیگی نہ کرنا مہنگا پڑگیا، میپکو نے بجلی کے پانچ میٹر کنکشن کاٹ دیئے۔

ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی مخدوم رشید سب ڈویژن کی ٹیم نے بجلی کے بلوں کی عدم فراہمی پر نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا، محکمے کے عملے نے مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد کو بھی نہیں بخشا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی میپکو کے نادہندہ نکلے جس پر ایکشن لیتے ہوئے میپکو ٹیم نے جاوید ہاشمی خاندان کے5میٹر کنکشن کاٹ دیئے۔

کارروائی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او میپکو نے بتایا کہ زاہد بہار ہاشمی پر2میٹرز کے14ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں، جبکہ زاہد بہار کی بہن بجلی کے بلوں کی مد میں 40ہزارروپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔

ایس ڈی او نے بتایا کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر جاوید ہاشمی فیملی کے5میٹر کاٹے گئے ہیں، یہ میٹرز جاوید ہاشمی، زاہد بہار ہاشمی، فرخندہ بی بی اور شاہد بہار کے نام سے رجسٹرڈ تھے۔

Leave a reply