فلم جاوید اقبال کا نام ککڑی رکھ دیا گیا

0
39

ڈائریکٹر ابو علیحہ کی فلم جاوید اقبال جس پر ریلیز سے قبل ہی پابندی عائد کر دی گئی تھی اس کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم کا نام تبدیل کرکے اور سنسر بورڈ کی بتائی ہوئی تبدیلیوں کے مطابق کرکے اسے دوبارہ سنسر بورڈ میں منظوری کے لئے بھیجا جائیگا. فلم کا نیا نام ککڑی رکھ دیا گیا ہے. اس ھوالے سے فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک اچھی چیز تیار کی ہے لہذا ہم نے سوچا ہے کہ اسکی ریلیز کی راہ میں جو بھی حائل رکاوٹیں ہیں ان کو دور کرکے شائقین کو ایک معیاری چیز دکھانے کا بندوبست کیاجائے. انہوں نے فلم کو بڑے پردے پر لانے کے لیے

عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا نیا نام ’ککڑی‘ مرکزی کردار جاوید اقبال کی عرفیت پر مبنی ہے، اسے اس کے بیٹھنے کے طریقے پر یہ نام پکارا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں بہت پر امید ہوں کہ جاوید اقبال اب جس کا نام ککڑی رکھ دیا گیا ہے اسے شائقین بہت زیادہ پسند کریں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں. یاسر حسین نے اس میں کمال مہارت کے ساتھ کام کیا ہے. یاد رہے کہ فلم ’ککڑی‘ ایک سیریل کلر جاوید اقبال کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1999 میں لاہور میں 100 بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔دیکھنا یہ ہے کہ فلم میں اس سچے واقعہ کو کس طرح سے دکھایا گیا ہے.

Leave a reply