جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی ہوگئے

0
38

کوئٹہ: جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی ،اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے رکن جاوید جبار مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی ہوگئے۔جاوید جبار کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے این ایف سی کے لیے نامزد کیا تھا۔ساتھ ہی جاوید جبار نے کہا ہےکہ وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے مسائل ہونے چاہیں ، سب سے پہلے صوبہ عزیز ہے باقی معاملات ثانوی حیثیت رکھتے ہیں‌

ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی سمیت سیاسی قیادت کو نامزدگی پر اعتراض تھا۔اسلم بھوتانی نے نامزدگی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جاوید جبار کی جانب سے رضاکارانہ طور پر دیا گیا استعفیٰ افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خود غرض افراد نے جاوید جبار سے متعلق غلط معلومات پھیلائیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ جاوید جبار تجربہ کار اور ان کی بلوچستان کے امور پر گہری نظر ہے، منفی کردار ادا کرنے والے افراد کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔

Leave a reply