اداکار جاوید کوڈو نے کہا کہ شان ، سعود ، ظفری خان اور آصف پھینے کو میں زرا پسند نہیںکرتا ، کیونکہ یہ چاروں کسی کی خوشی غم میں شامل نہیں ہوتے، جو ان کا دل کرتا ہے وہی کرتے ہیں، چاروں نہایت ہی خود غرض ہیں ، سٹوڈیوز میں آج اگر ویرانیاں ہیں تو انہی کی وجہ سے ہی ہیں. شان نے تو بہت زیادہ ظلم کیا ہوا ہے، صبح نو بجے شوٹنگ کا ٹائم ہوتا تھا، اور وہ رات دس بجے فون کرکے کہتا تھا کہ شوٹنگ کینسل کر دیں، یوں سارا دن جو ٹیکنیشنز، اور کیمرہ مین آکے بیٹھے ہوتے تھے ان سمیت کسی کو بھی اس دن ایک روپیہ نہیں ملتا تھا. اس انسان نے
انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا. انہوں نے مزید کہا کہ مردے کی صفت ہوتی ہے کہ وہ کسی کی خوشی اور غم میں شریک نہیں ہوتا ، اور بس یہ بھی ایسے ہی ہیں اپنی دنیامیں مگن رہتے ہیں ، رہیں اپنی دنیا میںمگن لیکن کم ازکم کسی کا بھلا نہیں کر سکتے تو برا کرنے کا سبب بھی نہ بنیں. یاد رہے کہ جاوید کوڈو اس وقت دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں اور نہایت ہی لاچارگی کی زندگی بسر کررہے ہیں.