حالات خراب تھے ماں کو حج یا عمرہ نہیں‌ کروا سکا جاوید شیخ

سینئر اداکارہ جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہمارے بچپن میں ھالات اچھے نہیں تھے، ہم آٹھ بہن بھائی تھے اور ایک کمرے کا گھر تھا، میرے والد کوئی بہت اچھا نہیں کماتے تھے. لیکن میری والدہ نے ہمیں اچھے طریقے سے پالا ، ابو محنت مزدوری کرنے نکل جاتے ہم ماں کے ساتھ تمام دن گھر پر ہوتے ان کے ساتھ گھر کے کام کاج کرواتے ، پھرمیں نے ریڈیو پر ڈرامہ کرنا شروع کر دیا والد کو شوبز پسند نہ تھا امی نے میرا ساتھ دیا. اور خصوصی طور پر جس روز ریکارڈنگ ہوتی اس روز وہ ابو سے چھپاتی کہ میں کہاں جا رہا ہوں، مجھے جو پیسے ملتے میں لا کر امی کو دیتا تاکہ گھر کے کام ہماری روٹی پوری ہو سکے. میری والدہ نے بہت برا وقت دیکھا اور

اسی طرح وہ دنیا سے چلی گئیں ، مجھے بہت افسوس ہے کہ ہمارے جب حالات بدلے تو اس وقت ماں نہیں‌ تھی کہ دیکھنے اور خوش ہونے کےلئے ، کاش میں اپنی ماں کو حج یا عمرہ کروا سکتا. جب میرے پس پیسے آئے تو اس سے پہلے ہی میری ماں چل بسی ، میں تو اپنی ماں کی خدمت تک نہیں کر سکا. یہ رنج میرے ساتھ ساتھ ہر وقت رہتا ہے.

Comments are closed.