اداکارہ نیلی کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اور حسین اداکارائوں میں ہوتا ہے ، وہ آتے ہی لالی وڈ کے افق پر چھا گئیں. نیلی کی جاوید شیخ کے ساتھ دوستی کے قصے بہت مشہور ہوئے، جاوید شیخ کی دوستی کے قصے فلمسٹار ثناء کے ساتھ بھی بہت مشہور ہوئے لیکن جاوید شیخ اگر کسی کے ساتھ اپنی دوستی کو یاد کرتے ہیں تو وہ ہے نیلی. ان کا کہنا ہےکہ نیلی کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی تھی ، ہمارا بہت ملنا ملانا تھا، ہمارا آپس میں جو وقت گزرا وہ بہت اچھا رہا، میں آج بھی ان پلوں کو یاد کرتا ہوں تو دل خوش ہوتا ہے لیکن آج میں نہیں جانتا کہ نیلی کہاں ہے کیا
کررہی ہے، میں ان سے رابطے میںنہیں ، لیکن میری دعا ہے کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں جہاں رہیں خوشیوں سے ان کا دامن بھرا رہے. انہوں نے کہا کہ نیلی نہ صرف بہترین اداکارہ تھی بلکہ ایک خوبصورت انسان بھی تھی وہ بہت مخلص ہو کر چلتی تھی ، وہ دوسروں کا اپنے ساتھیوں کا بہت خیال رکھتی تھی. باقی اداکارائوں میں بھی یہ کوالٹی تھی لیکن نیلی اس میں سب سے آگے تھی. یاد رہے کہ نیلی دو دہائیوں سے سکرین سے غائب ہیں وہ کہاں ہیں کیا کرتی ہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں.