سینئر اداکار جاوید شیخ جو کہ بالی وڈ میں بھی کام کر چکے ہیں اور کئی بار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شئیر کر چکے ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجھے اوم شانتی اوم آفر ہوئی تو شاہ رخ خان سے صرف ایک روپیہ مانگا تھا لیکن اس نے مجھے میری سوچ سے زیادہ پیسے دئیے تھے . شاہ رخ خان ایک عظیم فنکار ہونےکے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں وہ انسانوں اور ٹیلنٹ کی بہت قدر کرتے ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی یادگار اور میرے دل کے قریب رہے گا، میرا آج بھی ان سے رابطہ رہتا ہے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ” میں نے اپنے دور میںبابرہ شریف، سنگتیا و دیگر سب کے ساتھ کام کیا لیکن نیلی کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا ”وہ بہت ہی اچھی انسان تھیں ، باقی سب بھی اچھی تھین لیکن نیلی کے ساتھ میرا مزاج ملتا تھا. ان کے ساتھ جتنی بھی فلمیں یاد کیں وہ سب کی سب یادگار ہیں . میں نے فلم انڈسٹری میں انتہائی عروج کا دور دیکھاآج تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہینیہ کسی رحمت سے کم نہیں ہے.