جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں، شہبازشریف اورمریم صفدر کی پر اسرار خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں. اگر (ن) کی قیادت سیاست کے ”داغی ”کی پریس کانفرنس کے پیچھے نہیں تو انہیں اپنی وضاحت دینی چاہیے. والد کی تصویر اور چائے کی چسکی پر سوشل میڈیا پر واویلا کرنے والی مریم صفدر کی پر اسرار خاموشی انتہائی مضحکہ خیز ہے. جاوید ہاشمی کو عرف عام میں ” داغی ” کہا جاتا ہے ، 22کروڑ عوام میں شر انگیز پریس کانفرنس پرغم و غصہ پایا جاتا ہے.جاوید ہاشمی نے اعلیٰ عدلیہ کو بکائو مال کہا ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا مورال نیچے لانے کی کوشش کی.قوم کا مطالبہ ہے اعلیٰ عدلیہ جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے، پس پردہ حقائق سامنے آنے چاہئیں، مسرت جمشید چیمہ.
‘ داغی ” کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،یہ اس کا ملکی سالمیت کے اداروں پر بھی پہلا حملہ نہیں بلکہ تسلسل ہے. ریاست کے ستونوں اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے ادارے کے خلاف پریس کانفرنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے.عوام جان چکے کونسامیڈیا سیل ، گروپ جاوید ہاشمی کی صورت میں اس طرح کے ”آئیڈیاز’ ‘سامنے لاتا ہے .ایسا لگتا ہے کہ اہم معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے (ن) نے پاکستان کی مخالفت بی جے پی سے اتحاد کر رکھا ہے.غدار اور باغی میں فرق ہوتا ہے ،جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کی ٹائمنگ بڑی اہمیت کی حامل ہے.مقبوضہ کشمیر اور لداخ کی موجودہ صورتحال میں پریس کانفرنس کے نکات اور خصوصاًٹائمنگ اہمیت کی حامل ہے ، مسرت جمشید چیمہ
جاوید ہاشمی سرحدوں کی حفاظت کرنیوالے پاک فوج کے جوانوں کے پائوں کی خاک کے بھی برابر نہیں.” داغی ” نے ملک کیخلاف جو زہر اگلا ہے اس پر اس کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے.عوام کو سیاست کے نام پر اپنے درمیان چھپی کالی بھیڑوں کو تلاش کرنا چاہیے اور ان کا ناطقہ بند کرنا چاہیے ،ترجمان پنجاب حکومت.
@PTIofficial pic.twitter.com/Vkgo8d4Zr4
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 11, 2020