ٹی وی کی اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے میں جب انڈسٹری میںنئی نئی آئی تو میں سینئرز کے ساتھ کام کرتے وقت گھبرایا جایا کرتی تھی . باقاعدہ نروس ہو جایا کرتی تھی. انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکاروں سے کام کرتے ہوئے جہاں ڈر لگتا تھا وہاں فخر بھی ہوتا تھا کہ میں بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ ویسے تو میری بہت ساری پسندیدہ اداکارائیں لیکن عظمیٰ گیلانی مجھے بہت پسند ہیں ان کی آواز ان کی اداکاری کا انداز نہایت ہی خوبصورت ہے. ان کی اداکاری ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ” نئے کام کرنے والوں کو اپنے سینئرز کا بہت زیادہ احترام کرنا چاہیے”. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے سینئر اداکار ایک انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی ہے ۔جویریا نے کہا کہ میری بیٹی نے بہت کم کام کیا ہے لیکن اسکو جتنا اور جو بھی کام ملا ہے وہ بہت ہی اچھا اور معیاری تھا. شادی کے بعد میری بیٹی کا فوری طور پر اداکاری کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے لیکن اس نے اداکاری چھوڑی نہیں ہے.