اداکارہ جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے لئے جب سعود کا رشتہ آیا تو میرے والدین نے ایکدم سے ہاں نہیں کر دی تھی بلکہ وقت مانگا تھا، سعود پہلی بار میں ہی شان،ریمبو و دیگر کو لے آئے تھے ، یہاں تک کہ امجد صابری کو بھی لے آئے تھے. میرے والدین نے ایکدم ہاں کرنے کی بجائے وقت مانگا تھا، لیکن پھر ہاں کر دی ، جب ہاں ہو گئی تو میں ان دونوں میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھی، اسی دوران فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ میرے گھر آئی میرے والدین سے کہہ کر گئی کہ سعود نے تو امریکہ میں‌شادی کر رکھی ہے اور پہلی بیوی وہاں ہے، اسی طرح سے اس اداکارہ نے جویریا کے بارے میں سعود سے کہا کہ اسکی پہلے سے شادی ہوئی ہے اور یہ دو بچوں

کی ماں ہے، جویریا بتاتی ہیں کہ میں جب اعتکاف سے اٹھی تو میرے گھر والوں نے مجھے بتایا، تو میں نے سعود سے پوچھا، سعود نے بتایا کہ وہ اداکارہ جھوٹ بول رہی ہے بلکہ اس نے تو مجھے بھی تمہارے بارے میں ایسا ہی کہا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ میرا اور سعود کا رشتہ خراب کروانا چاہتی تھی ، نہیں چاہتی تھی کہ یہ شادی ہو، انہوں نے اس اداکارہ کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ ہماری شادی میں آگے آگے تھیں.اب بھی ہم سے ملتی ہیں.

Shares: