ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں عذرا کا کردار کرنے والی جویریا اور جمال کا کردار کرنے سعود جو ان دنوں امریکہ میں ہیں ان دونوں نے ڈرامہ سیریل بے بی باجی ختم ہونے کے بعد ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے، جویریا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا یے۔انہوں نے ڈرامے کے ڈائریکٹر تحسین خان اور رائٹر منصور احمد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے لیے بہت ہی اچھا کردار لکھا گیا، اور میرے ساتھ ساتھ جمال کے کریکٹر کو بھی پسند کیا گیا، مداح اسی طرح سے ہمیں پسند کرتے رہیں آپکے کمنٹس اور تعریف ہمیں مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے.
”سعود نے بھی اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرا کردار اتنا پسند کریں گے لوگ،” بے بی باجی ڈرامے کو جس طرح سے پذیرائی ملی ہے وہ یقینا قابل تحسین ہے. ہم آپ کے لئے اچھا کام کرتے رہیں گے آپ ہمیں یونہی پسند کرتے رہیں ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی حال ی میں اختتام پذیر ہوا ہے، جسے ملک گیر کامیابی ھاصل ہوئی ہے اس میں جویریا کا جو کردار ان کے کیرئیر کا بہترین کردار بن گیا ہے.