حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا ڈرامہ بے بی باجی کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچا ہے، ہر طرف اسی ڈرامے کی بات ہورہی ہے ، ڈرامے کے بی ٹی ایس شئیر ہو رہے ہیں تو کہیں کاسٹ ڈرامے کے حوالے سے بات کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. جویریا سعود ، سنتیا مارشل ، سعود ، طوبی انور کے ایک انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں سنیتا مارشل کہہ رہی ہیں کہ جویریا نے جو کردار کیا ہے وہ یقینا اس سے مختلف ہیں لیکن سیٹ پر ان کو کبھی کبھی بہت غصہ بھی آجاتا تھا، ایک لمحے میں کسی کو زبردست ڈانٹ رہی ہیں تو پورے تین منٹ کے بعد اس کے ساتھ جا کر بیٹھ جاتیں اور کہتی کہ اچھا چلو جانے بھی دو ایسے ہی غصہ آگیا تھا،
”طوبی انور نے کہا کہ جویریا کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے”. مجھے سیٹ پو بہت مزا آیا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے بی باجی ایک ایسا ڈرامہ ہے جو دیکھنے والوں کو یقینا درس دیتا ہے. اور ایسے ڈرامے بنتے رہنے چاہیں. یاد رہے کہ بے بی باجی کا کردار ثمینہ احمد نے کیا ، ان کی جویریا کی ڈرامے میںنوک جھوک سب نے بہت پسند کی ہے.








