معروف اداکارہ جویریا سعود جنہوں نے ہمیشہ مرکزی کردار کئے ہیں اور مثبت اور ہیروئین کے کردارں میںنظر آئی ہیں ان کا آجکل ڈرامہ آن ائیر ہے. بے بی باجی، اس ڈرامے میں ان کا کردار منفی ہے اور ایسی بہو کا کردار ہے جو گھر اور خاندان میں سکون نہیںرہنے دیتی. یہ کردار کافی مقبول ہو رہا ہے. جویریا سعود نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میرا یہ کردار اتنا ہٹ ہوجائیگا مجھے اندازہ نہیں تھا جہاں جاتی ہوں لوگ بے بی باجی کی ہی بات کرتے ہیں میں ایک شاپنگ مال میں گئی تو وہاں آواز لگی کہ آپ نے تو بے بی باجی میں تباہی مچائی ہوئی ہے.
انہوں نے کہا کہ ”میں نے حقیقی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ لڑائی نہیں کی”، اگر میری کبھی لڑائی کبھی کسی کے ساتھ ہوئی بھی ہے تو وہ ہے سعود.. انہوں نے کہا کہ ڈرامے نے اس قدر مقبولیت حاصل کی ہے کہ جو لوگ نہیں بھی دیکھ رہے تھے انہوں نے بھی بے بی باجی دیکھنا شروع کر دیا ہے. جویریا سعود نے کہا کہ ہر گھر میں عذرا موجود ہے اور لوگ اس کردار کے بارے میں باتیں ہی اسی لئے کررہےہیں کیونکہ وہ اپنے اردگرد بہت سار عذرائوں کو دیکھتے ہیں.