ٹی وی اداکارہ جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ سعود کے ساتھ میری شادی ان کی خواہش تھی ، انہوں نے مجھے کہیں دیکھا اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ہاتھ رشتہ بھیج دیا. مجھے ان سے شادی سے پہلے محبت نہیں تھی ، محبت تو شادی کے بعد ہوئی ، میں نے سعود کو بہت ہی لونگ اور کیرنگ پایا، شادی کے بعدمیںہر وقت سعود کے ساتھ ہی چپکی رہتی تھی وہ جہاں جاتے تھے میںان کے ساتھ جاتی تھی ، سعود نے مجھے شادی کے بعد کئی بار کہا کہ بھئی کبھی تو مجھے اکیلا چھوڑدو لیکن میںان کے ساتھ ساتھ رہتی تھی. انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں شادی کے خصوصی طور پر بچوں کے بعد زیادہ محبت بڑھ جاتی ہے اور ہمارے بھی ایسا ہی ہوا.
”میری بیٹی جنت کی پیدائش کے بعد سعود نے میرا پہلے سے بھی زیادہ خیال رکھا ”اور یوں ہمارے درمیان اعتماد اور محبت کا رشتہ مزید گہرا ہوا. انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ ہوتا ہی ایسا ہے کہ اس میں محبت آہستہ آہستہ بڑھتی ہے. یاد رہے کہ جویریا سے جب سعود نے شادی کی وہ ایک اسٹیبلش اداکارہ تھیں تاہم سعود فلموں کے ایک بڑے اداکار مانے جاتے تھے.