مولانا فضل الرحمن سے بطور پاکستانی کچھ سوالات؟ تحریر: جوادسعید
مولانا فضل الرحمن سے بطور پاکستانی کچھ سوالات؟
(1)آپ کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے مفاد بقاء کیلئے دھرنا دیں گے۔
آپکو یاد ہو گا۔دوسال قبل جمیعت علمائے اسلام ہند کے قائم ہوئے سو سال گزرنے پر آپ نے ایک جشن منایا تھا۔؟؟؟؟
یاد رہے یہ وہی جمیعت ہے جس نے پاکستان بننے کی پرزور مخالفت کی تھی۔
اور انھوں نے ہی گیارہ ستمبر کو قراردادیں منظور کروائیں تھیں۔ایک کشمیر کی صورتحال بہتر کی جائے۔دوسری کشمیر معاملے میں مداخلت کسی کی بھی قبول نہیں۔چاہے پاکستان ہو۔کیونکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔
اور یہی 1951 1963. 2009 میں بھی کہا گیا اور اب بھی انکا اقرار یہی ہے کہ بھارت جیسا چاہے کرے پاکستان کو مداخلت کا حق نہیں ۔
تو ایسی جماعت کا جشن آپ کیوں مناتے جو بغض پاکستان مسلمان میں اندھی ہو چکی۔؟؟
آپ تو کشمیر کمیٹی کے چئیرمین بھی رہے پھر بھی ان سے اتنی محبت۔؟؟
دوغلا پالیسی یا ہم سے منافقت. ایک مطلب تو ہے
ان سب کے بعد بھی آپکو کب سے پاکستان کا مفاد دکھنے لگا؟؟؟؟
(2) جب نواز شریف نے قادیانیوں کا بھائ بہن کہا اور خدا تعالی اور بت بھگوان کو ایک کہا ۔تب آپ کدھر تھے آپکا علم کدھر تھا۔؟؟؟؟
(3)نواز حکومت نے جب ختم نبوت ترمیم کو چھیڑا تب آپکے بیان کدھر تھے۔؟؟؟
(4)کارگل جیسے فیصلے پر کیوں چپ رہے؟؟
(5)ن لیگی پرویز رشید نے جب مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں کہا تب آپ کیوں نہ نکلے؟؟
(6)باجوڑ مدرسے شہادتیں ہوئیں تب آپکے بیانات اقدامات کیا تھے؟؟؟
(7)ٹی ٹی پی۔خوارج۔طالبان۔سب معصوم ۔فوج ظالم۔ ضرب عضب کے شہداء کو کبھی شہید کہہ سکتے ہیں؟؟ من پسند حکومت کے ہوتے ہوئے بھی دھماکوں سے شہید افراد پر آپکی کیا رائے تھی۔؟؟؟؟؟صرف ایک بیان خوارج ٹی ٹی پی کیخلاف دے دیجئے ہم آپکو مولانا مان لیں گے؟؟؟؟؟
ایسا نہیں ہے کہ عمران خان بڑا چنگا ہے اسکا دھرنا ٹھیک تھا برحق تھا وغیرہ وغیرہ ہمیں کسی سیاسی سے اندھی محبت نہیں۔
جو بھی اچھے عمل کرے گا ہم اسے سراہیں گے۔
اور جو بھی غلط عمل۔غلط قدم اٹھائے گا اسے ہم ٹوکے گیں روکے گیں۔
بابا جی جواد کہا کرتے ہیں۔
جب ماضی سب کا ایک جیسا ہو تو ماضی کا طعنہ دینا اور دوسرے کے غلط قدم کو دلیل بنا کر دوبارہ دہرانا بھی منافقت پاگل پن سے کم نہیں۔
(8)اگر عمران نے دھرنا دیا تھا تو وہ بقول آپکے چول غداری تھی تو آپ کے دھرنے کو کیا حج عمرے کا ثواب ملناہے۔؟؟؟؟؟؟
جوادسعید