کسی کےجوان بچے چھن رہے ہیں ،ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں لگے ہوئے ہیں،کامران ٹیسوری

بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے میرے ساتھ بیٹھیں
0
108
karachi

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے میرے ساتھ بیٹھیں-

باغی ٹی وی: کامران ٹیسوری گذشتہ دنوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے رائیڈر علی رہبر کی رہائش گاہ پہنچے علی رہبر تحریک پاکستان کے رہنما سید یاور حسین المعروف کیف بنارسی کے پوتے تھے، کیف بنارسی کا مشہور نعرہ” بٹ کے رہے گا ہندوستان، لے کے رہیں گے پاکستان“ آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسوں میں لگایا جاتا تھا۔

گورنر سندھ نے مرحوم کے والد اختر حسین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی اور علی رہبر کے والد کو ہر ممکن تعاون اور افسوس ناک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی، بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے میرے ساتھ بیٹھیں، میں آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہوں، اگر کسی کو مجھ سے تکلیف ہے تو مجھے ہٹادیں۔

صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی میری مقتول علی رہبر کے والدہ، والد، بچے اور بھائیوں سے ملاقات ہوئی ہے یہ ملاقات دل دہلانے والی ہے، دل توڑنے کے لئے وہ الفاظ کافی ہیں جو مرحوم کی والدہ نے مجھ سے کہے اگر احتجاجا ًمجھے بطور گورنر استعفی بھی دینا پڑے تو کوئی بڑی بات نہیں، آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ سارے کام چھوڑ کر معاملہ کی تحقیقات کریں، وزیر داخلہ سے کہوں گا کہ اللہ کا واسطہ ہے اس معاملہ کی تحقیقات کریں، ویسے تو جتنے لوگ اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوئے ان سب کو انصاف ملنا چاہیئے، علی رہبر کے بچوں کی پڑھائی کی تمام ذمہ داری بحیثیت کامران ٹیسوری لی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مقتول کے والد کی آنکھیں دیکھ لیں کہ یہ کس صدمہ میں ہیں ان کے بھائیوں اور والد پر کچھ دنوں بعد کیا گزرے گی ہمارے لئے یہ ایک واقعہ ہے، یہ روز ہورہا ہے آج بھی کچھ دیر پہلے ہوا ہے، کیوں نہیں روک پارہے ہم کیونکہ ہمیں ان کا دکھ نہیں ہے، کسی کا جوان بیٹا اس سے چھن جائے اور ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں ہم لگے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

انہوں نے کہا میں سب سے کہتا ہوں کہ سب اس کام پر لگ جائیں ، سب روڈ پر نظر آئیں، جرائم پیشہ افراد کو ایسی عبرتناک سزا دیں کہ کوئی گولی چلاتے ہوئے اور موبائل چھینتے ہوئے ڈرے اب میں خاموش نہیں بیٹھوں گا، پولیس افسران سے کہتا ہوں کہ اس معاملہ کو حل کرو اور اسٹریٹ کرائم بند کرواؤ، دفتر میں بیٹھنا بند کرکے فیلڈ میں گشت کرو، غلام نبی میمن کو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ قابل نہیں ہیں، تمام صاحب حیثیت، آئی جی صاحب، چیف منسٹر صاحب بھی یہاں آئیں اس خاندان سے تعزیت کریں اور ایسے اقدام اٹھائیں جس سے زخموں پر مرہم لگ سکے۔

دوسری جانب کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا اور ایوب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں چار بچوں کا باپ موت کی نیند سلا دیا گیا ایوب گوٹھ ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر چار بچوں کا باپ کانجھی مارا گیا مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کانجھی گھر آرہا تھا اسی دوران واقعہ پیش آیا، کانجھی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے مقتول کا تعلق میرپور خاص سے تھا جبکہ وہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، رمضان المبارک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 اور رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہوگئی،جن میں کمسن بچی، پولیس اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں، اسٹریٹ کرام میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس کی بنائی گئی تمام حکمت عملی ناکام نظر آئی ہے۔

Leave a reply