گوجرانوالہ: عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں 51 مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی

سزا پانے والے تمام 51 ملزمان میں کوئی بھی پی ٹی آئی کا نمایاں عہدیدار نہیں، ان مجرمان کو جائے وقوعہ اور وقوعہ کے بعد ویڈیوز اور جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار51 ملزمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے کیس کی سما عت سینٹرل جیل میں کی

فاضل جج نے نو مئی کے واقعات میں گرفتار تمام 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال کی سزا کا حکم سنایا۔تین دفعات کے تحت 5,5سال قید 10 ہزارجرمانہ ،پانچ دفعات روڈبلاک،املاک کونقصان،موب جمع ہوناسمیت 1,1سال ،8دفعات میں51مجرمان کو20بیس سال قیدکی سزا
عامر حسین،شہریار،امجد عباس ،محمدامجد،عمر شہزاد،کتب شاہ،عمران،محمد شیر،سعد علی ،محمد روشن،امجد علی ،قدیر احمد،محمد عبداللہ،منشور،محمد ابو بکر، عبدالمتین ،فیضان علی ،محمد فاروق ،جہانگیر،امداد اللہ مفیضان قیصر ،ارسلان اظہر،محمد شاہد،بابر رشید ،اصف اقبال،محمد عمر،عثمان ظفر،عبدالغفور،امتیاز حسین ،مقصود افضل،مکرم مصطفی ،سلمان ،اعجاز احمد ،محمد قاسم ،حق نواز ،ذیشان اسلم ،ماجد علی ،محمد عرفان ،احمد سعید،شعیب احمد،محمد ایاز،محمد عبداللہ،حکیم اللہ ،محمد سفیان ،محمدسلیم ،احسن محمود ،،عظمت اللہ ،عادل محمود ،شیراز،احسان اللہ شامل ہیں

جبکہ سینٹرل جیل کی سیکورٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ واضح رہے نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے۔

مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت پو لیس کے دس اہلکا ر زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا، مظاہرین کی جانب سے چار گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔

نو مئی کو تھا نہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کا مقدمہ زیر سما عت رہا، اس دوران پولیس نے مقدمہ میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

دہشت گردی عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ؤں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنما ئوں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے، مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضما نتوں پر ہیں۔

Leave a reply