مزید دیکھیں

مقبول

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت...

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

اسلام آباد:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں...

ٹرین ڈرائیور زندہ الحمدللہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم ذرائع سے خبر شائع کی

قصور جعفرآباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں ٹرین ڈرائیور رانا محمد...

جعفرایکسپریس حملہ، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد...

سنیل گروور نے شاہ رخ خان کی فلم جوان سے امیدیں باندھ لیں

بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور جو ایک لمبے عرصے سے شوبز انڈسٹری میں ہیں لیکن ان کو صحیح معنوں میں‌پہچان کپل شرما کے شو نے دی اس میں‌ وہ گھتھی کا کردار کرتے رہے اس کے علاوہ سنیل شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر فنکاروں کی اے کلاس کاپی کرتے ہیں. ان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان نے ان کو اپنی فلم جوان میں کاسٹ کیا اس فلم میں وہ کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ، اس فلم کو لیکر سنیل کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ جوان کا موضوع بہت اچھا ہے اور ویسے بھی یہ شاہ رخ خآن کی فلم ہے لوگ اسکا بے چینی سے انتظار ہونے کررہے ہیں اور میرا کردار بھی یقینا شائقین کو بہت پسند ہے. مجھے اس فلم سے بہت اچھی امیدیں ہیں، انہوں‌ نے مزید کہا کہ میرا کپل شرما شو

میں‌واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، کیونکہ میں ابھی دیگر شوز کررہا ہوں اور مجھے بہت مزا آرہا ہے. انہوں نے کہا کہ جوان فلم کرنے کے لئے پہلی بار باہر کے ملک گیا ، بہت ہی اچھا تجربہ ہے اور میں لفظوں میں بیان نہیں‌کر سکتا کہ کیسا محسوس کررہا ہوں. یاد رہے کہ اطلاعات یہ آئیں تھیں کہ سنیل کی اور کپل شرما کی آپس میں‌ شو کے دوران ان بن رہتی ہے شاید یہی وجہ ہےکہ سنیل واپس کپل شرما شو میں‌واپس جانے کا ارادہ نہیں‌ رکھتے.