شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ریکارڈ

ہر ویک اینڈ پر فلم ریکارڈ بزنس بنا رہی ہے
srk

شاہ ر خ خان کی فلم جوان نے کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں ۔ رواں برس شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک ایسی فلم بنی جس نے پہلے تین دن میں بھارتی سینما کی تاریخ میں تاریخی بزنس کیا ۔فلم جوان نے بھارت کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے ، انٹرنیشنل مارکیٹ سے اب تک دو سو اٹھانوے کروڑ روپیہ کما چکی ہے ، شاہ رخان ہندی سینما کے واحد وہ اداکار ہیں جن کی فلم نے ایک ہزار کروڑ کا ہندہ عبور کیا ہے اور کامیابی کا سلسلہ نہیں رک رہا۔ ”ہر ویک اینڈ پر فلم ریکارڈ بزنس بنا رہی ہے”۔ اس سے قبل عامر خان کی فلم دنگل نے ایک ہزار کروڑکا ہندسہ عبور کیا تھا

لیکن جوان فلم اس حوالے سے اس فلم کا بھی ریکارڈ توڑ کر آگے نکل رہی ہے۔یاد رہے کہ فلم جوان میں شاہ رخ خان نے ایک الگ اور منفرد کردار ادا کیا ہے اس میں دیپیکا پڈوکون نے بھی ایک اہم مگر مختصر کردار ادا کیاہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلم کے لئے دیپیکا کے معاوضہ نہ ہونے کے برابر لیا ہے۔ جبکہ فلم کے ڈائریکٹر اٹلی کمار نے جوان کا سیکول بنانے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔ شاہ رخ خان نے عمر کے اس حصے میں بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ بالی وڈ کے بادشاہ ہیں اور ان کو مات دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔

سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

Comments are closed.