حال ہی میںجیا بچن اور ان کی بیٹی شویتا اور نواسی نویا نویلی نندا نے ایک پوڈ کاسٹ کا حصہ بنی. اس دوران انہوں نے پشہ ورانہ اور نجی زندگی کے ہر پہلو پر بات کی . اسی پوڈکاسٹ میںجیا بچن نے بتایا کہ مجھے یہ چیز بہت بری لگتی ہے کہ جب کوئی آپ کی ذاتی زندگی میںگھس جائے اور اکثر میڈیا پرسنز ایسا ہی کرتے ہیں وہ لوگوں کی نجی زندگیوں میں داخل ہو جاتے ہیں، میں نفرت کرتی ہوں ایسے عمل سے کہ جس میں آپ کسی کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھیں اور ایسا کرنے والوں سے میں بیزار ہوں. کیا ایسے کرنے والوںکو شرم نہیں آتی؟ یاد رہے کہ جیا بچن نے
حال ہی میںایک کیمرہ مین پر طنز کی اس پر انہیں افی ٹرول کیا گیا لیکن جیا بچن ایسی باتوں کو اہمیت نہیں دیتیں ان کا کہنا ہے کہ میں بیزار ہوں میڈیا پرسنز سے جو نجی زندگی کا احترام نہیںکرتے. جیا بچن بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں جبکہ ان کی بیٹی شویتا اکثر ان کے ساتھ مختلف تقریبات میں بھی دکھائی دیتی ہیں دوسری طرف امیتابھ بچن کافی میڈیا فرینڈلی نظر آتے ہیں. اطلاعات یہ بھی ہیں کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن بہت جلد ایک ساتھ ایک پراجیکٹ میں دکھائی بھی دیں گے.