قصور:موبی لنک :جازاپنے صارفین کو تنگ کرنے پربضد ، عوامی احتجاج کے باوجود بدترین سروس کا بول بالا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی کالنگ سروس ہونے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی موبی لنک سے لوگ اس قدر تنگ آگئے ہیں کہ اب موبی لنک سے بائیکاٹ کرنے پرمشاورت چل رہی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق قصور کے علاقہ کنگن پورکے نواحی گاوں موکل کے لوگ ایک بارپھرموبی لنک کی جاز سروس سے تنگ آگئے ہیں
ذرائع کے مطابق اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ جاز کی کالنگ سروس کے سگنلزکا بار بار مسئلہ آتا ہے ، جس کی وجہ سے لوگ مکانوں کی چھتوں پرچڑھ کرکسی سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں اوریہ سلسلہ بڑے عرصے سے جاری ہے
اس کے ساتھ ساتھ ہر ایک گھنٹے کے بعد جاز کے سگنلز غائب ہوجاتے ہیں ایسے غائب ہوجاتے ہیں کہ شاید اب یہ علاقے کی عوام سے روٹھ گئے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق اس ٹاورکا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہےکہ انٹرنیٹ کی فراہمی کے نام پرسالانہ کروڑوں روپے اس ٹاورسے منسلک لوگوں سے ہڑپ کرجاتے ہیں لیکن یہ سروس نہ صرف برائے نام ہے بلکہ بعض اوقات مصیب بن جاتی ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فور جی کے نام پرجازنے لوٹ مچا رکھی ہے لیکن یہ سروس ایسے ہی ملتی ہے جیسے کسی طرف سے ہوا کا جھونکا آئے اورچھوکر آگے چلا جائے
باغی ٹی وی کے مطابق سب سے پریشان کن مرحلہ یہ ہوتا ہے جب بجلی چلی جاتی ہے توپھراس ٹاورسے نہ تو کال ہوتی ہےاورنہ انٹرنیٹ کا کوئی جھونکا ملتا ہے ،
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اصل وجہ یہ سامنے آئی ہےکہ جب تک بجلی رہتی ہےکال اورانٹرنیٹ کے سگنلزآتے رہتے ہیں لیکن جب بجلی چلی جاتی ہے تو سگنلز ختم ہوجاتے ہیں ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ اس دوران جب بجلی چلی جاتی ہے ٹاوربند رہتا ہے
ذرائع کے مطابق وہاں پرموجود شخص جنریٹرچلانے کی زحمت گوارا نہیں کرتا یا پھراسے جنریٹرچلانا ہی نہیں آتا ، یہی وجہ سے کہ جب تک بجلی نہیں آتی لوگوں کی مشکلات بدستور قائم رہتی ہیں اورجب بجلی آتی ہے تو پانچ سے ساتھ منٹ تک یہ سروس بحال ہوتی ہے اورپھر ایک گھنٹے کے بعد پھریہ مصیب آن پڑتی ہے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق صارفین بہت زیادہ پریشان ہیں اورخاص کروہ صارفین جو آن لائن جابز کرتے ہیں ان کی جابزکوخطرات لاحق ہوگئے ہیں
صارفین کا کہنا ہے کہ یا تو جازاپنی اصلاح کرلے یا پھرجولوگوں سے سالانہ کروڑوں روپے اس ٹاورسے آمدن کی صورت میں ملتے ہیں وہ ہتھیانابند کردے ورنہ پھر دھرنا بھی ہوگا اورسخت احتجا ج بھی