قصور
قریبی دیہات میں موبی لنک جاز نیٹ ورک نے لوگوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے،بجلی جاتے ہی سگنلز بند،سخت مشکلات کا سامنا،انتظامیہ سے سائٹس کا وزٹ کرکے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے قریب رہنے والے دیہات کے موبی لنک جاز و وارد صارفین کو نیٹ ورک کے مسائل کا سامنا ہے
بجلی بند ہوتے ہی سگنلز ڈراپ ہو جاتے ہیں اور انٹرنیٹ سروسز کیساتھ ساتھ کال کی انکمنگ و آؤٹ گوئنگ ختم ہو کر رہ جاتی ہے
زیادہ تر جاز،وارد صارفین کے نمبر ملانے پر دو سے چار بیلز جانے کے بعد پیغام ملتا ہے کہ آپکا نمبر درست نہیں ہے اس طرح ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
بیشتر علاقوں میں سپر 4G اور 4G سروسز مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہیں کیونکہ قریبی ٹاورز کی دستیابی کم کلومیٹرز تک ہے
صارفین کا ضلعی انتظامیہ قصور سے مطالبہ ہے کہ ان کی سائٹس کا وزٹ کرکے علاقے میں مذید ٹاورز نصب کروائے جائیں تاکہ صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور بہتر کالنگ کی سہولت فراہم ہو سکے