جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا،وزیر خارجہ

یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا، پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کو وسعت دینے کیلئے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریئے اور منشور کی اساس محنت کشوں کی بہبود و ترقی ہے، شہید بھٹو کی لیبر پالیسی آج بھی مزدوروں کے حقوق کے لیے کسوٹی کا درجہ رکھتی ہےپیپلزپارٹی محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار اداکرتی رہے گی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے تک کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا –

دوسری جانب یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت سندھ نے مزدوروں کے حقوق کے لیئے عملی اقدامات کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کم از کم اجرت 25 ہزار کر کرے مزدور کے چولہے کو گرم کیا، ہم زرعی محنت کشوں کو بھی نہیں بھولے ہاریوں ار کسانوں کے لئے بھی قوانین بنائے، حکومت سندھ نے جبری مشقت کے خاتمے کا قانون 2015 میں لائی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لیبر پالیسی کے تحت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کئے ہیں، ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے مزدوروں کی زندگی تبدیل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک جدوجہد کر رہی ہے۔

محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

Comments are closed.