جیالے ایڈمنسٹریٹر کی بلدیہ عظمیٰ میں انٹری ملازمین پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، پی ٹی آئی صدر کراچی خرم شیر زمان
پی ٹی آئی صدر کراچی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے جیالے نے بلدیہ میں اپنے جیالوں کی ٹیم بنانا شروع کردی ہے،مرتضیٰ وہاب سیاسی بھرتیوں کیلئے محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ کررہے ہیں،
9ہزار سے بھی کم ووٹ لینے والے کو 3 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر دیدیا گیا،اب دیکھنا یہ ہے کہ مرتضیٰ وہاب بااختیار ایڈمنسٹریٹر ہیں یا بے اختیار؟
پی پی نے کراچی کے بلدیاتی مسائل کو مزید بڑھانے کیلئے تمام تجربے کرلیے، پی پی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے اچھے کی امید نہیں کیجاسکتی.
سندھ حکومت کراچی کو لاوارث سمجھنا چھوڑ دے، سندھ کے سرٹیفائیڈ جعلسازوں کو ایڈمنسٹریٹر کی آرڑ میں پیسہ پار کرنے نہیں دیں گے، شہر قائد کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے.