جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار; عازمین عمرہ سراپا احتجاج

0
55

جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار; عازمین عمرہ سراپا احتجاج

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے عازمین عمرہ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کراچی سے جدہ کے لیے جانی تھی، جو فنی خرابی کے سبب کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اس موقع پر عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین نے کراچی ائرپورٹ پر احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز کی روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا۔ائرپورٹ پر مسافروں اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
خیال رہے کہ طیارے کو پیر کی شام جدہ کے لیے روانہ ہونا تھا جب کہ پرواز پی کے 731 کے بوئنگ 777 میں فنی خرابی کو 10 گھنٹے سے زائد گذرچکے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینئرز طیارے میں فنی خرابی کو دور کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بعد پرواز کو دوپہر ایک بجے روانہ کردیا جائے گا۔ ائرپورٹ پر مسافروں کےکھانے پینے اور دیگرضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسراء نے پی آئی اے کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ” یہ مسئلہ جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے ہوا لہذا اسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ پرواز 1 بجے روانہ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی لاوئنج میں خاطر مدارات کی جارہی ہے مگر ان کی حفاظت کے پیش نظر خرابی کو مکمل طور پر دور کئے بغیر پرواز روانہ نہیں کی جاسکتی ہے.

Leave a reply