شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔
0
142

پشاور: شانگلہ بشام کے علاقے میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شانگلہ بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں پیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 4 مسافر جاں بحق اور اتنے ہی شدید زخمی ہوگئےمقامی لوگوں کی مدد سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو بشام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔

قبل ازیں کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، موٹروے پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ابتدائی معلومات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گیس باؤزر ڈیوائڈر توڑتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سوار تھے، ٹکر کے بعد گیس باؤزر اور گاڑی گہری کھائی میں جاگرے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر جیپ حادثے جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کےمطابق جیپ حادثے میں مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی، حادثےمیں 3افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے 6 جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں، حادثے کے بعد لاپتہ 10افرادکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،آپریشن میں ماہرغوطہ خور، ریسکیواہلکار شریک ہیں تاہم دریا کے بہاؤ میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پرسوار چارافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔

Leave a reply