مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان :ادویات اسکینڈل، معطلیوں کی گونج، بڑی مچھلیاں محفوظ؟

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈیرہ غازی خان...

یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

جعلی اکاؤنٹس کیس ،عبدالغنی مجید کی نئے مقدمے میں گرفتاری کا فیصلہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارعبدالغنی مجید کی نئے مقدمے میں گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سولرمنصوبوں کےغیرقانونی ٹھیکوں کے مقدمہ میں عبدالغنی مجید کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں، عبدالغنی مجید جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل میں ہے

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

عبدالغنی مجید کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا احتساب عدالت کی اجازت سے اڈیالہ میں وارنٹ کی تعمیل ہوگی ،

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی عبدالغنی مجید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں، وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلیے نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کیا تاہم ڈیوٹی جج نے نیب کو جج احتساب عدالت کے سامنے درخواست پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ فوری نوعیت کا نہیں، متعلقہ جج کے سامنے ہی پیش کیا جائے، نیب کی درخواست پر عدالت نے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ تیرہ ستمبر کو جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔ عدالتی اجازت ملنے پر عبدالغنی مجید کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں‌سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاؤس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan