جعلی اکاؤنٹس کیس، انور مجید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

0
39

جعلی اکاؤنٹس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

سٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹرسے استفسار کیا کہ ریفرنس کی پوزیش کیا ہے؟ نیب پراسیکویٹر نے کہا کہ ریفرنس دائر ہو چکا ہے لیکن چارج فریم نہیں ہوا، عدالت نے کہا کہ کیا کسی اور ریفرنس میں بھی انور مجید کا نام ہے؟

نیب نے عدالت میں جواب دیا کہ ریفرنسز میں انور مجید کا نام ہے لیکن گرفتار نہیں ہے،انور مجید کی درخواست ضمانت پہلے بھی مسترد ہو چکی،

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی تھی، میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرز نے خواجہ انور مجید کا بیرونِ ملک علاج تجویز کر دیا۔

عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی صورتِ حال کے پیش نظر 78 سالہ مریض کو اسپتال میں رکھنا مناسب نہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ انور مجید دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، امریکا یا برطانیہ علاج ممکن ہے، کراچی کے اسپتال سے میڈیکل رپورٹ حاصل کر کے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

Leave a reply