فیصل آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ایس ایس پی آپریشن خاتون کو گرفتار کر لیا
ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار رضوان شوکت سب انسپکٹر نے ایک ایپلیکیشن کے سلسلہ میں پارٹیوں کو تھانہ بلایا تھا دوران انکوائری ایک خاتون ہمارے پاس آتی ہے اور اپنا تعارف حناء ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کے طور پر کرواتی ہے جس پر شک گزرنے پر ایس ایچ او ویمن مدیحہ ارشاد یہاں پر تشریف لاتی ہیں. اور ان سے انکوائری کرتی ہیں.
دوران انکوائری اس خاتون نے کچھ ڈاکومنٹ ہمارے پاس پیش کئے جو کہ جعلی تھے اور وہ نوٹیفکیشن بھی جعلی تھے جس کے مطابق یہ سی ایس ایس پاس کر کے اے ایس پی کی پوسٹ پر ان کو آفر لیٹر ملا ہے. جو کہ جعلی تھا. اس کے بعد ان کے پاس نجی یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ کارڈ بھی تھا. وہ بھی انکوائری کرنے پر جعلی نکلا. ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے. قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
قبل ازیں نیب لاہور نے شہریوں کو دھوکہ دینے والے جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا- نیب ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، جعلی اسٹمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزیٹنگ کارڈز،سروس کارڈ، شناختی کارڈز ، جعلی تصاویراور متاثرین سے لوٹا گیا کیش برآمد ہوا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے








