پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی جو ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہی،آصف زرداری

0
31
Asif Ali Zardari

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج سرکاری سطح پر اقلیتوں کا دن منایا جا رہا ہے

اقلیتوں کے دن کے موقع پر پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات نے پیغام جاری کئے ہیں، سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1973ءکے آئین کے ذریعے اقلیتوں کو برابر کے شہری ہونے کا حق دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہریوں کی نمائندہ جماعت ہے اور ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو پاکستانی قوم مانتی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر ملک کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے۔ جمہوریت، انسانی آزادی کی ضمانت ہے اس لئے ملک کے ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے لئے بھی محفوظ پاکستان بنایا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید چاہتی تھیں کہ غیر مسلم پاکستانی شہریوں کا بھی ملک کے ثمرات پر برابر کا حق ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقلیتوں نے ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں قابل تعریف کردار ادا کیا اقلیتوں کو آئین کے تحت سیاسی ، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں ،اقلیتوں کے حقوق کی فراہمی کی نگرانی کیلئے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل کی ،

مسلم لیگ ن کی رہنما، مریم نواز نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہ ماں ہے جو ہر نسل، رنگ اور مذہب کے لوگوں کو اپنی چھاؤں میں سمیٹ کر رکھتی ہے۔ گیارہ اگست کا دن پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اور اس عہد کی یاد دہانی کرواتا ہے جس پر یہ وطن حاصل کیا گیا کہ اس دھرتی پر بسنے والے پر پاکستانی کا اس پر حق برابر ہے۔ یہی ہمارے دین کی تعلیم ہے اور یہی آئین پاکستان کا وعدہ ہے۔ ہمیں اس وعدے کو نبھانا ہے۔پاکستان زندہ باد

پیپلز پارٹی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے، شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ قائداعظم محمد علی جناح کی دستور ساز اسمبلی کے اجلاس سے تاریخ ساز خطاب کے پس منظر میں سابق صدر آصف علی زرداری نے 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس دن منانے کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کی قربانیوں، اہمیت اور ملکی ترقی میں شرکت داری کو تسلیم کرنا ہے۔ یہ پیپلز پارٹی کی رواداری، احترام اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کے عزم اور وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی دستور ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں مساوات، ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کے اصولوں پر زور دیا۔ انہوں نے ایک ایسی قوم کا تصور کیا جہاں تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور ذمہ داریاں حاصل ہوں، خواہ وہ کسی بھی عقیدے یا نسل سے تعلق رکھتا ہو۔ قائداعظم کے الفاظ نے ایک ایسی قوم اور ریاست کی بنیاد رکھی جو اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنائے گی۔ پیپلز پارٹی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے۔ ہم قائداعظم اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کے مطابق سماجی انصاف، مساوی حقوق اور پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

Leave a reply