ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کی مذمت کی ہے

خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنا تعصبانہ اور غیر ذمے دارانہ عمل ہے، اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کا فیصلہ فوری واپس لیاجائے،پاکستان میں ہر ایک کومذہبی آزادی یاعقیدے کا حق ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ مذہبی آزادی یا عقیدے کے حق کی آئین پاکستان میں ضمانت دی گئی ہے،پاکستان کومذہبی آزادی کےحق کی ضمانت دیناعالمی ذمے داری بھی ہے،

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مندر کی تعمیر روکے جانے کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو ہندوستان کے کشمیر میں مسلمانوں پر وحشییانا مظالم کئی ماہ کا لاک ڈاؤن نظر نہیں آتا۔بابری مسجد کی جگہ رام مندرتعمیر کیا گیا تب یہ نام نہاد ایمنسٹی انٹرنیشنل کہاں تھی ۔

صارف کا کہنا تھا کہ ہم کوئی مندر گرا تو نہیں رہے نیا بنانا نہ بنانا ہمارے ملک کے اپنے اختیار اور مرضی ہے

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

Leave a reply