وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےپی ٹی آئی اقلیتی برادری کےارکان کی ملاقات ہوئی ہے

ارکان نےوزیراعظم کواقلیتی برادری سےمتعلقہ امورکے حوالے سےآگاہ کیا،اقلیتی ارکان میں جے پرکاش،شنیلہ رتھ،لعل چند،رمیش کمار اورجمشید تھامس شامل تھے

وزیر برائے مذہبی امورنورالحق قادری اورعامر ڈوگربھی ملاقات میں شریک تھے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کاملکی ترقی و خوشحالی کے سفر میں کردارلائق تحسین ہے،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہم سب نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جانا ہے

وزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اورمجوزہ قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایت کی.

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے کسان اتحاد وفد کی ملاقات ہوئی ہے ،وفد نے وزیر اعظم عمران خان کو کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

Leave a reply