کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا

0
31

قاہرہ: کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا،اطلاعات کےمطابق مصر کے دارالحکومت میں ایک شخص نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنی اہلیہ کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے رہائشی شہری اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خوفزدہ تھا کہ کہیں وہ بھی مرض کا شکار نہ ہوجائے اسی وجہ سے اُس نے اپنی اہلیہ کو پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینکا۔

رپورٹ کے مطابق پانچویں منزل سے نیچے پھینکی جانے والی 25 سالہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی، ہمسایوں نے انہیں فوری اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ گرنے کی وجہ سے خاتون کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر خاتون کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے شہر کو حراست میں لے لیا۔

ملزم نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا ہمارے درمیان جھگڑا رہتا تھا اور ہم ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں، جب میں نے سنا کہ اہلیہ کرونا کا شکار ہوگئی تو مجھ سے پھر کچھ برداشت نہیں ہوا کیونکہ اس کی وجہ سے میں بھی بیمار ہوسکتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ ’مجھے کرونا کا خوف تھا اور یہ ڈر تھا کہ کہیں میں بھی متاثر نہ ہوجاؤں، اہلیہ نے تین ٹیسٹ کرائے اور تینوں ہی مثبت آئے، میں نے اُسے فوری گھر چھوڑنے کا حکم دیا تو اُس نے انکار کیا جس پر مجھے غصہ آیا اور پھر بالکونی سے نیچے دھکا دے دیا‘۔

قاہرہ کے عین شمس یونیورسٹی اسپتال کے آرتھوپیڈ ڈاکٹر علی مزیاد کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مکمل طور پر تندرست ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ لا ک ڈاؤن کے دوران مصر سمیت دنیا بھر میں ہونے والے گھریلو تشدد کی نشاندہی کرتا ہے۔

Leave a reply