وزیراعظم کی تقریر سے کسی کو روٹی نہیں ملے گی،ڈر ہے کہیں پی آئی اے کے لینڈنگ رائٹس ختم نہ ہوجائیں، احسن اقبال

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سے کسی کو روٹی نہیں ملے گی ،صرف تقریروں سے ملک نہیں چل سکتے،کہا گیاچھوٹی کابینہ ہو گی آج وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی کے معاملےپرجب ان کے اپنے بندے پکڑے گئے تو پوری شوگر انڈسٹری پر ایف آئی آر کاٹی گئی،پی آئی اے کے حوالے سے جو انہوں نے کہا اس پر آج بین الاقوامی جریدوں میں اداریے چھپے ہیں ، ڈر ہے کہ کہیں پی آئی اے کے لینڈنگ رائٹس ختم نہ ہوجائیں،پاکستان کی بدحالی کی وجہ یہی ہے کہ جو دعوے کیے جاتے ہیں اس پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایم این ایز کو جو بجٹ دیا جاتا ہے اس کے حوالے سےخان صاحب کہتے تھے کہ یہ رشوت ہے، یہ حکومت تضادات کا مجموعہ ہے،کہا جاتا ہے کہ کپتان دیانتدار ہے لیکن ٹیم اور ایڈوائزر اچھے نہیں ملے ،میں کہتا ہوں کپتان خود نا اہل اور نالائق ہےجس نے اچھی ٹیم نہیں چنی ،وزیر اعظم کہتے تھے کہ قرضے نہیں لیں گے،اس حکومت نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نارروال اسپورٹس کمپلیکس کیس، عدالت میں کس نے مزید وقت مانگ لیا؟

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان کشمیر پر سودے بازی نہیں کر سکتا، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مقصد صرف وزیر اعظم بننا تھا وہ بن گئے اب ان کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ایک کےبعد ایک شعبے کو تباہ کررہے ہیں دنیا کے سامنے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں ،نہ کوئی سمت ہے نہ جانتے ہیں کہ کدھر جارہے ہیں ، کوئی روڈ میپ نہیں دنیا کو دکھاتے ہیں ٹورازم کوپروموٹ کرنےوالاوزیراعظم آگیا ہے،بجٹ میں ٹورازم کےلئے ایک روپیہ نہیں رکھا،

نواز شریف کی صحت بارے احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

Leave a reply