نواز شریف کی صحت بارے احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ثابت ہوگیا نیب شواہدکےبغیرلوگوں کوگرفتارکرتاہے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا سےریکورہونےکےباوجود آج عدالت میں پیش ہوا،نوازشریف کی صحت میں بہتری آئی ہے، نوازشریف کی طبیعت بہترہونےپردل کاآپریشن ہوگا،حکومت ایک ایک شعبےکو تباہی کی طرف لے جارہی ہے،

احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہستا بستا پاکستان 2سال میں اجھاڑدیا،جس سی پیک کی بات حکومت کررہی ہے یہ ہمارے دور کا تحفہ ہے،آپ لوگوں کا بھی احتساب کیاجائے گاہم نےفوڈسیکیورٹی کےساتھ ملک حکومت کے حوالے کیا، ہمارےدورمیں صنعتیں ترقی کررہی تھیں،مسلم لیگ ن دور میں ہم 5.5گروتھ ریٹ دے کر گئے تھے،ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرکےگئے تھے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو گرفتاری کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے،مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا،جب میرا نام نہیں تو مجھے کیس سے فارغ کیا جائے،نیب انتظار میں ہے کہ انہیں کوئی وعدہ معاف گواہ مل جائے،نیب کوکچھ نہیں ملتاتونئی ٹیمیں ہمارےپیچھے بھیج دی جاتی ہیں،گزشتہ 10روز سےایف آئی اے کی ٹیمیں ہمارے پیچھے لگی ہیں،ہ م حکومتی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں

نارروال اسپورٹس کمپلیکس کیس، عدالت میں کس نے مزید وقت مانگ لیا؟

Leave a reply