کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

0
70
parliment

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

پاکستان تحریک انصاف کےممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے بجٹ پربحث کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں سوات کی ایک سڑک پر بھی کام نہیں کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نےسیاحت کے شعبے کو پروموٹ کرنے کا کہا تھا،سوات میں ابھی تک ہوٹلز بند ہیں ہمارے علاقے کا ذریعہ معاش سیاحت ہے اس کو کھولا جائے،ہمیں بہت نقصان ہوا ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کیساتھ سیاحت کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا،

سلیم الرحمان نے کہا کہ سوات میں ابھی تک سیاحت کےحوالےسےکوئی اقدامات نہیں کئے گئے،کورونا وبا کو مذاق نہ بنایا جائے ہمارے کئی لوگ اس کا شکار ہوچکے ہیں،

رکن قومی اسمبلی پپیلزپارٹی شگفتہ جمانی نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج تک نہیں سنا تھا مشرف کا پاکستان، زرداری،نوازشریف کاپاکستان،آج کہا جارہا ہےعمران خان کا پاکستان ہے،یہ صرف اورصرف قائداعظم کا پاکستان ہے ،آپ نےتولاک ڈاؤن کومرادعلی شاہ کا ڈراما قراردیاتھا آج ملک کیوں بند کررہے ہو،آپ کچھ گنوا کربھی سیکھنے کے لیے تیار نہیں ،

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش ہو گا آج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے خبر آ گئی

پنجاب کا بجٹ، اپوزیشن نے منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

شگفتہ جمانی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا نہیں،سوتن والا سلوک ہورہا ہے کہتے ہیں سکون تو قبر میں ہی ملے گا کوئی نیکی کرکے جائیں گے تو ہی قبر میں سکون ملے گا،چند دن پہلےآصف زرادری کی صحت سے متعلق غیرمناسب باتیں کی گئیں جن پر افسوس ہوا،ٹڈی دل کینسر بن چکا ،حکمران ڈرنا نہیں کی بانسری بجا رہے ہیں،کورونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس پیپر اورمیزسے ڈر لگ رہا ہے

Leave a reply