قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے

اجلاس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بجٹ سیشن ہے طے ہوا تھاکہ حکومتی وزراتجاویز لیں گے لیکن یہاں کوئی نہیں،

ڈپٹی سپیکر نے خواجہ آصف کے بیان پر کہا کہ آج کابینہ کااجلاس ہورہاہے وزرا وہاں گئے ہوئے ہیں،مگر اس ایوان کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،کم ازکم سینیر حکام کو یہاں ہونا چاہیے

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سیاسی انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں اس حکومت کے الیکشن سے قبل کیے گئے جھوٹے وعدوں نے قوم کو مایوس کیا،وزرا اخلاق کے دامن کو ہاتھ سے نہ چھوڑتے ہوئے تنقید کا مثبت جواب دیں ،

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر تنقید سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا،حکومتی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ،اگر حکومتی ارکان نے جواب دینا ہے تو حقائق پر جواب دیں دسویں قومی فنانس کمیشن کا نوٹیفکیشن مناسب طور سے نہیں بنایا گیا،

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

شازیہ مری نے مطالبہ کیا کہ دسویں این ایف سی ایوارڈ کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ اس کو میچور اپوزیشن ملی ہے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی انتہا ہو چکی،چینی چوری کی انتہا ہو چکی ہے، آٹا منہگا ہو چکا ہے، ملک کے مسائل کورونا وائرس نہیں بلکہ حکومت کی وجہ سے ہیں،وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم سندھ کے برابر اضافہ کیا جائے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وقت پر بلایا جائے،

Leave a reply