اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مندر کی تعمیرکےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نےسی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے مندرکی تعمیرفوری روکنےکی استدعامسترد کر دی،حکم امتناع کی درخواست پربھی نوٹس کر دیا

عدالت نے کہا کہ سی ڈی اےبتائےکہ کیاایچ نائن میں مندرماسٹر پلان کاحصہ ہےیا نہیں؟ درخواست گزار نے کہا کہ سیکٹر ایچ 9میں مندرکی تعمیرکےلیےدی گئی زمین واپس لی جائے،

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کےمکمل حقوق ہیں،ان کابھی خیال رکھنا ہے،

اسلام آبا دہائیکورٹ میں چودھری تنویراختر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور، چیئرمین سی ڈی اے ، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس اور فنڈز واپس لئے جائیں اورتعمیراتی کام روکا جائے

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

Leave a reply