اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں حکومت نے بیان دیا کہ مندر کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کر سکتے ہیں یا نہیں،معاملہ رائے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجوایا ہے،

سی ڈی اے ڈائریکٹر اربن پلاننگ نے عدالت کے سامنے بیان میں کہا کہ مندر کا بلڈنگ پلان نہ ہونے کی وجہ سے کام رکوا دیا ہے،

عدالت نے سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ پلاٹ کس جگہ ہےاورکس مقصدکیلئےاستعمال ہوگا؟ ڈائریکٹر اربن پلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ ایچ نائن ٹومیں2016 میں پلاٹ دینےسےمتعلق کارروائی شروع ہوئی،مندر، کمیونٹی سینٹر یا شمشان گھاٹ کیلئے یہ جگہ ہندو کمیونٹی کو الاٹ ہوئی،

جسٹس عامر فاروق نے سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ مندرکانقشہ آیاہےمنظوری کےلیے یانہیں؟ سی ڈی اے نے کہا کہ وزارت مذہبی امور،اسپیشل برانچ اوراسلام آبادا نتظامیہ کی تجاویزکے بعد پلاٹ الاٹ کیا،اسی پلاٹ کے ساتھ مسیحی،قادیانی ،بدھ مت کمیونٹی کیلئے قبرستان کی جگہ الاٹ ہوچکی،3.89 کنال کی زمین 2017 میں الاٹ کر  کے2018 میں ہندوپنچایت کے حوالے کی، مندرکابلڈنگ پلان نہ ہونےکی وجہ سےکام رکوادیاہے،

ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود نے عدالت میں کہا کہ حکومت نےابھی تک مندرکی تعمیرکیلئے فنڈنگ نہیں کی ،درخواستگزار 10کروڑ روپے کاکہہ رہےہیں لیکن حکومت نےکوئی فنڈنگ نہیں کی،حکومت نےمندرکیلئےفنڈنگ معاملےپراسلامی نظریاتی کونسل سےسفارشات مانگی ہیں ،دنیامیں اچھاپیغام نہیں جارہا،آئین بھی غیرمسلموں کواس کی اجازت دیتاہے،

ڈائریکٹر اربن پلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ پلاٹ اسلام آباد ہندو پنچایت کے نام الاٹ ہوا ہے، دیگرکمیونٹیزکو90 کی دہائی کے شروع میں قبرستان بنانے کیلئے پلاٹ الاٹ ہوئے،شروع میں آرچرڈاسکیم بنائی گئی ،مسلم قبرستان کے بعد دیگر کمیونٹیز کیلئے جگہ دی گئی،

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کومعاملہ حکومت نےبھجوادیاہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مندرکی منظوری اور فنڈنگ 2 الگ الگ مسئلے ہیں،حکومت فنڈنگ دےسکتی ہےنہ مندربنانےکی منظوری دےسکتی ہے،

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج کسی بھی وقت سنائے جانے کا امکان ہے

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a reply