افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،وزیر داخلہ

،تمام غیر قانونی باشندوں کورہائش دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی
0
56
sarfaraz bugti

افغان مہاجرین کے انخلاء میں دو روز باقی،حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ہے،افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق جیو فیسنگ، اور جیو میپنگ مکمل کرلی ہے، ریاست نے ون ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،اب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لیکر آئیں گےکسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ روزانہ بارہ سے پندرہُ ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں،ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت کل قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں،پاسپورٹ کے زریعے ویزہ لیکر ائے جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں،پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے،عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج کو نبردآزما ہوں گی،

تارکین وطن کے انخلاء کے عمل کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں غیرقانونی مقیم تارکین وطن کے انخلاء کا معاملہ ،سندھ حکومت نے غیرقانونی مقیم تارکین وطن کے انخلاء کے عمل کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا ، کنٹرول روم محکمہ داخلہ سندھ کے دفتر میں قائم کر دیا گیا ، کراچی سمیت صوبے بھر میں غیرقانونی مقیم مہاجرین کے انخلاء کی نگرانی کنٹرول روم سے ہوگی ،31 اکتوبر سے 3 نومبر تک کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا،افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ،کراچی سمیت سندھ بھر میں کنٹرول روم سے امن و امان کی صورتحال کی بھی نگرانی ہوگی

جمعہ اور ہفتہ پنجاب کو دیا گیا ہے، ان دنوں میں افغانیوں کو ڈی پورٹ کریں گے،عامر میر
نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کی غیر قانونی مقیم 99ہزار افراد میں سے 33 ہزار غیرقانونی ہیں،غیر قانونی افغانیوں کا تعین کر لیا گیا، پنجاب میں 36 مقامات پر ان کو رکھا جائے گا، یہ دیکھ رہے ہیں کس کو کس بارڈر سے روانہ کرنا ہے۔ ہر صوبہ اپنی اپنی ایکسر سائز کر رہا ہے، جمعہ اور ہفتہ پنجاب کو دیا گیا ہے، جو ان دنوں میں افغانیوں کو ڈی پورٹ کریں گے، غیر قانونی افغانیوں کی ٹرانسپورٹ وہی صوبہ کرے گا، صرف غیرقانونی اور شناخت نہ رکھنے والے افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا،ٹی او آر کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہو گا،مہاجرین کی ہمیشہ میزبانی کی، اور کرتے رہیں گے،31 اکتوبر کے بعد رضاکارانہ جو فیملی واپس جانا چاہے تو اسے اجازت ہو گی،دنیا بھر میں دستاویزات نہ رکھنے والوں کو ڈی پورٹ ہی کیا جاتا ہے،

ایسی کوئی ریلیف نہیں دی جائیگی جس کا فائدہ دہشتگردوں کو ہو،جان اچکزئی
بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تمام 13 لاکھ غیر ملکیوں کو نکالا جائیگا،غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا فیصلہ آخری ہے،پوری قوت سے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائینگے،غیر قانونی مطالبے کسی صورت قبول نہیں،ایسی کوئی ریلیف نہیں دی جائیگی جس کا فائدہ دہشتگردوں کو ہو،تمام غیر قانونی باشندوں کورہائش دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،حاجی کیمپ کوئٹہ کو غیر قانونی تارکین وطن کیلئے ہولڈنگ سینٹر بنایا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر مزید ہولڈنگ سینٹر قائم کئے جائینگے،کسی کا کوئی غیر قانونی مطالبہ قبول نہیں،سندھ اور پنجاب سے آنیوالے غیر قانونی تارکین وطن کو چمن سے بھیجا جائیگا،

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر ملکی جو پاکستان میں غیر قانونی رہ رہے ہیں انکو ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ دیں،

غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

Leave a reply