پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے جیلوں میں ، باقی اپنی باری کاانتظارکرنے لگے

0
66

ملتان :پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے جیلوں میں ، باقی اپنی باری کاانتظارکرنے لگے،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے ملتان جلسے نے پیپلزپارٹی کی قیادت کومشکل میں ڈال دیا ، پنجاب کے تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کے عہدیدار پولیس کے نشانے پرآگئے ہیں

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق گجرات پیپلز پارٹی کے صدر ضیاء محی الدین اور انکے بھائیوں کو30 دن کیلئے نظر بند کر دیاگیاپی پی پی منڈی بہاوالدین کے صدر آصف بشیر اور دیگرعہدیداروں کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جنرل سیکرٹری کو حراست میں لے لیا گیا۔ پیپلز پارٹی جنگ اور فیصل آباد کے عہدیداروں کی فہرستیں لیکر پولیس کے جگہ جگہ چھاپے۔

ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے گھروں پر پولیس کی نگرانی جاری ہے، ادھر پنجاب کے تمام اضلاع سے جیالے ہر صورت ملتان پہنچیں گے۔

دوسری طرف پارٹی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے ک پولیس گردی سے جیالوں کو انکے گھروں میں محدود نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a reply