چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست،کیس کی لسٹ کینسل

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست کا معاملہ ،دورکنی بنچ کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کی بنا پر کیس کی لسٹ کینسل کر دی گئی

لاہور ہائی کورٹ آفس بنچ کے دستیاب ہونے پر کیس کو دوبارا سماعت کے لیے مقرر کرے گا،گزشتہ سماعت پر درخواستگزاران کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے

تیسری بار قائم احتساب اپیلٹ بنچ نے چوہدری شجاعت اور چودهری پرویز الہی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اج کے لیے جواب طلب کر رکھا ہے ،درخواستوں پر قائم دو بنچوں کے رکن جسٹس فاروق حیدر اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال کے انکار کی بنا پر دونوں بنچ تحلیل ہو گئے تھے

درخواستگزاران نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے۔ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں۔

چودھری برادران کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے،

Leave a reply